عمان: دس ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  Feb 23, 2021

کورونا وائرس کے پیش نظرعمان نے 15 روز کے لیے پروازیں معطل جب کہ دس ممالک کے مسافروں پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے قائم عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے سوڈان، لبنان، جنوبی افریقہ، برازیل اور نائیجیریا کے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ تنزانیہ، گھانا، گنی، سیرالیون اور ایتھوپیا کے مسافروں کے لیے بھی عمان کے دروازے بند رہیں گے۔

پروازوں پر 15 روز کے لیے پابندی اور دو ہفتے کے لیے سفری پابندی کا اطلاق جمعرات سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More