سیف اللہ ابڑوکا لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھجوانےکا اعلان

روزنامہ اوصاف  |  Feb 23, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے سینیٹ ٹکٹ35کروڑروپے میں خریدنے کا الزام عائد کر نے پر سیف اللہ ابڑو نے ان کو قانونی نوٹس بھجوانےکا الزام عائد کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سیف اللہ ابڑونے پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا ہے۔ لیاقت جتوئی کی جانب سے سینیٹ ٹکٹ 35کروڑ روپے میں خریدنےکاالزام عائد کیے جانے پر سیف اللہ ابڑونےاپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان بہادر آپ کو اخلاقیات کا پتہ ہی نہیں ہے۔ آپ نےجو الزامات لگائے ہیں ،ان پر آپ کو جواب دینا پڑے گا۔میں آپ کو قانونی نوٹس بھجوا رہا ہوں ، اب عدالت میںملاقات ہوگی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More