کورونا: کویت نے زمینی و سمندری سرحدیں تا حکم ثانی بند کردیں

ہم نیوز  |  Feb 23, 2021

کویت: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کویت نے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔ کویت کی زمینی و سمندری سرحدوں کو تا حکم ثانی بند کیا گیا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا فیصلہ کویت کی وزارتی کونسل نے کیا ہے۔ فیصلے کے تحت ملک کی سمندری و بحری سرحدوں کی بندش کے باوجود جہاز رانی کی صنعت سے وابستہ کارکنان ، کویتی شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

کویت نے ریستورانوں اور کیفے میں بھی لوگوں کے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ آئندہ بدھ  سے لوگوں کو ریستورانوں اور کیفوں میں کھانے کی خدمات مہیا کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے لیکن لوگوں کو یہ اجازت ہو گی کہ وہ ان جگہوں سے کھانا اپنے دفاتر یا گھروں پر منگوا سکیں گے۔

کویت نے اس سے قبل کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 7 فروری کو غیرملکی شہریوں کے ملک میں داخلے پربھی پابندی عائد کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More