پی ایس ایل6: پشاور زلمی کی پہلی فتح

سماء نیوز  |  Feb 23, 2021

فوٹو: پی سی بی

پاکستان سپرلیگ سیزن سکس کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیر مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی نے 194 رنز ہدف کا تعاقب پراعتماد انداز سے کیا، کامران اکمل اور امام الحق نے 50 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، تاہم کامران اکمل 30 رنز بنا کر عثمان قادر کا شکار بنے۔

پشاور کی جانب سے امام الحق نے 47، ایس ردرفورڈ 15، ٹام کیڈمور 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نوجوان حیدر علی جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گیندوں پر 19 اور شعیب ملک 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور نے ہدف 6 گیندوں قبل صرف 4 وکٹ کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے 2 جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کا اسکواڈ: کپتان وہاب ریاض ، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، ٹام کیڈمور، ایس ردرفورڈ، مجیب الرحمنٰ، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کا اسکواڈ: کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمس وینس، صہیب مقصود، ریلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس برتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More