وفاقی وزیر سید فخر امام سے قطری سفیر کی ملاقات

بول نیوز  |  Feb 23, 2021

وفاقی وزیر سید فخر امام سے قطری سفیر سعود عبدالرحمن الثانی کی ملاقات ہوئی جس میں تعلیم، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں پاک قطر تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ قطر اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے پاک قطر برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید مضبوط ومستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اس موقع پر قطری سفیر کی اہلیہ نے قطری حکومت کی جانب سے معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

قطری سفیر کی اہلیہ نے کہا کہ دنیا کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے معیاری تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے۔

سعود عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ ان کا ملک مستقبل میں کراچی اور گوادر بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے۔

قطر ی سفیر سعود عبدالرحمن الثانی نے مزید کہا کہ قطری طلباءکو پاکستان کے زرعی تحقیقاتی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ پروگرام شروع کرنے چاہیے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More