ومیسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نےڈومیسٹک سیزن 21-2020 کےایونٹس کیلنڈر کے کامیاب انعقاد پر شعبہ ہائی پرفارمنس کو سراہا ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے ان غیرمعمولی حالات کے باوجود سیزن کے کامیاب انعقاد نے انٹرنیشنل ہوم کرکٹ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کو منعقد کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔احسان مانی، جوآئی سی سی کی بااثر فنانس اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، نے کورونا  وائرس کے ان غیرمعمولی حالات میں ڈومیسٹک کرکٹ کے انعقاد سے معاشی حالات میں بہتری پر بھی روشنی ڈالی ہے۔30 ستمبر 2020 سے شروع ہونے والا ڈومیسٹک سیزن 21-2020 نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون سے شروع ہوا۔ سیزن کا اختتام 23 فروری 2021کو کھیلے گئے نیشنل انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ سے ہوا۔30 ستمبر سے 23 فروری تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں شعبہ ہائی پرفارمنس نے دیگر شعبہ جات کی معاونت سے کُل 9 ٹورنامنٹس کے220 میچز کا کامیاب انعقاد کیا۔اس دوران شعبہ نیشنل ہائی پرفارمنس نے مقامی کوچز اور میچ آفیشلز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ فریم ورک اسٹریٹجی کی تیاری اور مختلف کوچنگ کلنکس کابھی اہتمام کیا گیا۔ ملک  بھر میں انڈر 16 اور انڈر 19 ایونٹس کے لیے اوپن ٹرائلز اورقومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا   حال ہی میں مکمل ہونے والا تربیتی کیمپ بھی اس دوران ہی لگایا گیا۔ شعبہ ہائی پرفارمنس نےجہاں ملک میں کرکٹ کی سرگرمیاں  منعقد کیں تو وہیں انہوں نے روزگار کے مواقع بڑھانے میں بھی اپنا حصہ ڈالا۔ سیزن بھر کرکٹ کھیلنے والے ان کرکٹرز نے2.5 ملین سے لے کر 3.8ملین روپے تک معاوضہ کمایا۔ یہ رقم کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس، میچ فیس اور کنٹریکٹ کی مد میں کمائی گئی۔ اس دوران کھیلوں کے سامان، کپڑوں، ہوٹل اور ٹریول انڈسٹری کے کاروبار کو بھی تقویت ملی۔ صرف ہوٹل انڈسٹری میں پی سی بی نےپانچ ماہ طویل جاری رہنے والے  ڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے دوران اپنے کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے لیے سات مہنگے ہوٹلوں کے   23316 بیڈز پر مشتمل کمرے استعمال کیے۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More