3جیلوں میں فسادات،مخالف گروہوں کے درمیان ہنگامہ آرائی، 67 قیدی جاں بحق

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایکواڈور کی 3 جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں اب تک 67 قیدی ہلاک ہو چکے ہیںغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور کی 3 جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جیل سے فرار کی کوشش کے نتیجے میں 67 قیدی مارے گئے ہیں۔ایکواڈور کے ڈائریکٹر جیل کے مطابق ایکواڈور کے شہروں کوئنکا، گویاقوئیل اور لاٹاکنگا میں پیر کو پھوٹنے والے ان فسادات پر 800 پولیس اہلکاروں کی مدد سے قابو پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے 2 گروپوں کی جانب سے قیادت کے معاملے پر ہنگامہ آرائی ہوئی، جبکہ جیلوں میں تلاشی لینے اور ہتھیار برآمد کرنے کے بعد فسادات کا خاتمہ ممکن ہوا ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More