ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر! پاکستان کو 1.10 ارب ڈالر کا اُدھار تیل اور LNGکہاں سے ملنے والی ہے؟

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی معیشت کے لئے اچھی خبر ہے، آئی ٹی ایف سی 2021 میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کا پٹرول اور ایل این جی ادھار دے گا۔تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل اور ایل این جی ملے گی، پاکستان اور انٹرنیشنل ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔طے پانے والے معاہدے کے مطابق آئی ٹی ایف سی 2021ء میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کا پٹرول اورایل این جی ادھار دے گا۔ ادھار پٹرول کی سہولت پی ایس او اور پارکو کو ملے گی۔ ادھار ایل این جی کی سہولت پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ملے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More