پی ایس ایل چھ، اسلام آباد نے کراچی کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل چھ کے میچ میں کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے ڈالی۔ یونائیٹڈ نے 197رنز کا بڑاہدف پانچ وکٹوں پر حاصل کر لیا ہے۔ چار وکٹیں 87رنز گر جانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسین طلعت اورافتخار احمد نے انتہپائی شاندار بیٹنگ کر تے ہوئےپانچویں وکٹ پر 89رنز بنائے۔ اوراپنی ٹیم کو کامیابی کے نزدیک پہنچا دیا۔ یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر ایلکس ہلیر نے 46،حسین طلعت نے 47جبکہ افتخار احمد نے ناٹ آئوٹ 49رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان نے سنچری جبکہ بابر اعظم نے 62رنز کی اننگز کھیلی تھیں لیکن یہ دونوں باریاں بے سود ثابت ہوئیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More