جاوید میانداد کو دنیائے کرکٹ میں 6 ورلڈ کپ کھیلنے کا منفرد اعزاز 24فروری کو حاصل ہوا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

کراچی(ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد کو دنیائے کرکٹ میں 6 ورلڈ کپ کھیلنے کا منفرد اعزاز 24فروری کو حاصل ہوا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاوید میانداد کے اس اعزاز کو 25 برس مکمل ہونے پر پیغام شیئر کیا گیا۔ہیش ٹیگOnThisDay کا استعمال کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 24فروری کے دن 25 برس قبل جاوید میانداد نے مستقل 6 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔جاوید میانداد دنیائے کرکٹ کے پہلے ایسے کھلاڑی تھے جنہوں نے یہ منفرد اعزاز اپنے نام کیا، تاہم اب یہ اعزاز بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس بھی ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More