میچ سے چند گھنٹے قبل دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کو مودی کا نام دے دیا گیا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

احمد آباد(ویب ڈیسک ): دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کو پہلے انٹرنیشنل میچ سے چند گھنٹے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام سے منسوب کردیا گیا۔مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سردار پٹیل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے بعد گزشتہ برس اس کا افتتاح اس وقت کیا گیا تھا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے ہمراہ اس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھابھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے ہمراہ اس اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جو تزئین و آرائش کے بعد یہاں ہونے والا پہلا میچ ہے۔ میچ سے چند گھنٹے قبل اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم رکھ دیا گیا۔آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جو تزئین و آرائش کے بعد یہاں ہونے والا پہلا میچ ہےاسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا اعلان بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے کیا جو اسٹیڈیم میں منعقدہ خصوصی تقریب میں موجود تھے۔اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا اعلان بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے کیا جو اسٹیڈیم میں منعقدہ خصوصی تقریب میں موجود تھےاسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر 10 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے اور اس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود ہر تماشائی کو کسی بھی زاویے سے ایک جیسا ہی نظارہ ملتا ہے۔اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر 10 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہےاس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کی گنجائش ہے جس کی وجہ سے اسے دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم قرار دیا جارہا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم کو حاصل تھا جہاں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر 10 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے اور اس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود ہر تماشائی کو کسی بھی زاویے سے ایک جیسا ہی نظارہ ملتا ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More