ایف 35طیارے امریکہ کے لیے دردسربن گئے

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی فضائیہ کے لیےففتھ جنریشن کے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف 35 کارآمد نہ ہونے پر درد ‏سر بن گئے۔امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل چارلس براؤن نے ایف 35 طیاروں کی ناکامی کا اعتراف ‏کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مقاصد کے لیے ان طیاروں کو بنایا گیا تھا اسے حاصل نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ 25 ٹن وزنی اس طیارے کو جس مسئلے کا حل نکالنا تھا وہ اب مسئلہ اب یہ خود ‏طیارہ بن گیا ہےاور اب امریکا کو ایک نئے لڑاکا طیارےکی ضرورت ہے جو ایف 35 کے مسائل کو ‏حل کرے۔چارلس براؤن نے کہا کہ ایف 35 ایک فراری کی طرح ہے جسے آپ یومیہ بنیادوں پر اپنے کام کے ‏لیے استعمال نہیں کر سکتے، جیسے فرار کو اتوار کے روز استعمال کرتے ہیں ایسے ہی ایف 35 کو ‏ہفتے میں ایک بار استعمال کیا جاتا ہے۔سابق امریکی ایئرفورس کے پروگرام منیجر ڈین وارڈ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ 100 ملین ڈالر والے ‏وزنی طیارے کی دیکھ بھال اور اس کی مرمت پر بھی خاصے اخراجات آتے ہیں اس اعتبار سے یہ ‏طیارے اتنے کارآمد نہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More