پی ایس ایل ، علیم ڈار نے اپنا فیصلہ درست ہونے پر مکّا لہرا کر اپنے فیصلے کے درست ہونے کا جشن منایا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

کراچی (ویب ڈیسک ) دنیائے کرکٹ پاکستان کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے کے دوران اپنا فیصلہ درست ہونے پر مکّا لہرا کر جشن منایا۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر علیم ڈار کے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا ریویو مسترد ہونے پر خوشی کا اظہار کرنے کے اسٹائل کے خوب چرچے ہونے لگے۔علیم ڈار کے اس اسٹائل سے سوشل میڈیا صارفین کو میمز بنانے کا نیا موقع مل گیا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر پٴْرمزاح چٹکلے شیئر کیے جانے لگے۔ایک صارف نے علیم ڈار کی مذکورہ تصویر پر کیپشن لکھا کہ میرے والدین جب مجھے دوستوں کے ساتھ باہر جانے کی اجازت دیں تو میری خوشی کچھ ایسی ہی ہوتی ہے۔خیال رہے کہ علیم ڈار کے فیصلوں کی پوری دنیا معترف ہے جنہوں نے ٹیکنالوجی کو بھی پیچھے چھوڑ رکھا ہے، تاہم حال ہی میں ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان کا فیصلہ تبدیل ہوا تھا۔پاکستان کے عظیم امپائر علیم ڈار کا پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پہلی مرتبہ فیصلہ تبدیل ہوا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More