یاسر حسین نے کس سے متاثر ہو کر اقراء عزیز کو پرپوز کیا؟نام بارے پتہ چل گیا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید سے متاثر ہو کر اقراء عزیز کو پرپوز کیا تھا۔پاکستان کے متنازع اداکار یاسر حسین نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے اور اقراء عزیز سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُنہوں نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کیسے کی تھی۔یاسر حسین کا ٹاک شو کےدوران کہنا ہے کہ ’اُنہیں فلموں اور پریوں کی کہانی کی طرح پرپوز کرنے پر کوئی یقین نہیں تھا کہ ایک بندہ گھٹنوں پر بیٹھ کر پھول پیش کر کے شادی کی پیش کش کر رہا ہو۔یاسر حسین نے مزید کہا کہ ’اُنہوں نے پھر سوچا کہ اگر اقراء عزیز کو شوق ہے اور وہ ایسا چاہتی ہیں تو کیوں نہ وہ ایسے ہی اقراء عزیز کو گھٹنوں پر بیٹھ کر پرپوز کریںدوسری جانب انسٹا گرام پر وائرل ہوتے اس انٹرویو کلپ کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین معروف اداکار بہنیں ماورہ حسین اور عروہ حسین کی میزبانی کر رہے ہیں۔یاسر حسین کے انٹرویو کے دوران ماورہ کا اپنے شوہر سے متعلق کہنا ہے کہ جیسے فرحان سعید نے اُنہیں شادی کی پیشکش کی تھی ویسے کوئی کر ہی نہیں سکتا ہےجس پر عروہ حسین کا تفصیل سے بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اُن کے بہنوئی فرحان سعید نے ایفل ٹاور کے سامنے گھٹنوں پر بیٹھ کر ماورہ کو شادی کی پیش کش کی تھی جس پر سارے پیرس نے تالیاں بجائی تھیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More