شہروزسبزواری نےصدف کنول سے شادی کی وجہ بتادی

سماء نیوز  |  Feb 25, 2021

فائل فوٹو

مئی 2020 کے اختتام پر شادی کے بندھن میں بندھنے والے صدف کنول اور شہروز سبزواری کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، شادی کے تقریبا ایک سال بعد دونوں نے اس شادی کی وجہ بتا دی۔

شہروز اورصدف آج انٹرٹینمنٹ پرمعروف شوبزحوڑی آغا علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف کی میزبانی میں ” دی کپل شو” میں شریک ہوئے جہاں دونوں نے اپنی پہلی ملاقات اور بعد میں شادی کرنے کی وجہ بیان کی۔

شو کے آغاز میں ہی پہ شادی سے متعلق سوال پرشہروزنے کہا کہ صدف سے اوسلو میں ایوارڈ پرفارمنس کی ریہرسلز کے دوران ملاقاتیں ہوئیں، وہیں سے دوستی ہوئی لیکن اس وقت اس سے آگے کچھ نہیں سوچا تھا۔

شہروز نے اپنی دوسری شادی کا سہراسوشل میڈیا صارفین کے سرسجاتے ہوئے کہا کہ ہم واپس آئے تولوگوں نے اس دوستی کو کچھ اوررنگ دے دیا، یہ آئیڈیا لوگوں نے ہی دیا۔ اداکار نے ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی وجہ سے انہیں صدف سے شادی کرنے کا خیال آیا۔

صدف کی تعریف کرتے ہوئے شہروز نے کہا کہ ہم جیسے بھی ہیں ، پلے بڑھے پاکستان میں تو ایک مخصوص ذہنیت ہے، صدف میں سچائی اور ایمانداری بہت زیادہ ہے جس نے مجھے متاثرکیا۔

صدف نے کہ شہروز کو دیکھتے ہی خیال آیا کہ یہی وہ انسان ہے جس سے میں نے شادی کرنی ہے۔ یہی ہو گا میرے بچوں کا باپ۔

شہروز سبزواری اورصدف کنول کے درمیان دوستی سال 2019 میں اوسلو میں ہونے والے تیسرے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (ایپا) کی ریہرسلز کے دوران ہوئی ،دونوں نے ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دی تھی۔

دونوں نے اپنی شادی کا اعلان اعلان 31 مئی 2020 کو انسٹاگرام پرکیا۔ اس سے قبل شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان طلاق کے حوالے سے صدف کنول کا نام خبروں کی زد میں رہا تھا، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ شہروز اورصدف کے درمیان گہری دوستی بنی۔ دونوں نے اپنی شادی کااعلان کیا تو سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

تنقید کرنے والوں کیلئے شہروز کی طنزیہ پوسٹ

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز اور سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوئی تھی۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور عوام سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کااحترام کیا جائے۔ سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نورے ہے جس کی پیدائش 2014 میں ہوئی۔

صدف سے شادی کے بعد تنقید کا سامنا کرنے والے شہروز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پہلی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کے پیچے صدف کنول کا کوئی کردارنہیں تھا ۔ میرے خاندان اور میرے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے میں اس کا دفاع کروں گا کیونکہ میں ایک سچا آدمی ہوں ۔

اداکار نے تنقید کرنے والوں کو چیلنج کیا تھا کہ سائرہ کے ساتھ علیحدگی کی وجہ دھوکہ دہی تھی تو میرے سامنے بیٹھیں اور دلیل سے ثابت کرکے دیکھائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More