کشمیر پریمیئر لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے، وسیم خان

ہم نیوز  |  Feb 25, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ بڑی اہمیت کی حامل لیگ ہے، اس سے مسلئہ کشمیر اجاگر ہو گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ فراہم کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ تمام ضرورتوں کو پورا کرے گا۔

مزید پڑھیں: 

کشمیر پریمئر لیگ کا آغاز 16 مئی کو ہو گا اور یہ لیگ 27 مئی تک جاری رہے گی۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے میچز آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،لیگ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں. حصہ لینے والی ٹیموں میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز، راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More