اسلام آباد: 5 امیدوار دستبردار، یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا

ہم نیوز  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد: اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشستوں کے لیے نامزد 5 امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اور پاکستان تحریک انصاف کے حفیظ شیخ میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ 

اسلام آباد سے طارق فضل چودھری  فرید رحمان، علی بخاری، منیرہ جاوید اور فرح ناز نے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد سے خواتین کی نشست پر فرزانہ کوثر اور فوزیہ ارشد مدمقابل ہوں گی۔

دوسری جانب پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی 11 خالی نشتوں پر پنجاب سے نامزد تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی نشستوں پر  پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے  پاکستان تحریک انصاف کے 5 اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے 5 امیدوار سینیٹر بن گئے جبکہ مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا بھی سینیٹر منتخب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: 

ذرائع الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں ن لیگ کی سعدیہ عباسی، اعظم نذیر تارڑ، افنان اللہ خان، سیف اللہ نیازی،  بیرسٹر علی ظفر، ساجد میر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چودھری، عون عباس،   ڈاکٹر زرقا اور کامل آغا شامل ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ‏عظیم الحق منہاس اور سیف الملکوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ‏سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More