کھربوں روپےغیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہوئے،وزیراعظم

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک سےکھربوں روپےغیرقانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی شفافیت کےحوالے سے تجاویز پیش کرناچاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ غیرمساویانہ معاہدوں کاازسرنوجائزہ لیا جائے جبکہ شفافیت کےبرعکس اقدامات کیخلاف عالمی سطح پرجرمانےعائدکیےجائے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ملک کےاندر اور بیرون ملک مالیاتی لین دین کوقانون کےدائرےمیں لاناہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان رپورٹ کی سفارشات کی توثیق کرتا ہے جبکہ رقوم کی غیرقانونی ترسیل پرقابو پانےکیلئے متعلقہ اداروں کومضبوط بناناہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کوٹیکس اصلاحات ،منی لانڈرنگ سےمتعلق اقدامات کرنےہونگے جبکہ رپورٹ سفارشات کےمطابق اقدامات سےترقی پذیرممالک سےمالیاتی بوجھ کم ہوگا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More