پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے ؟؟ گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کتنی رشوت دی جاتی ہے ؟؟ گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ سامنے آگئی ۔تفصٰلات کے مطابق پاکستان کے تاجر بڑی تعداد میں رشوت ستانی سے پریشان دکھائی دے رہے ہیںاس ضمن میں چالیس فی صد تاجروں کا کہنا ہے ہم اس لئے رشوت دیتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر کوئی کام پایہ تکمیل تک نہیں پہچ پاتا۔یہ اعداد و شمار عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کی نئی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔ مذکورہ سروے میں مینو فیکچرنگ سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس حوالے سےنجٰ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر گیلپ پاکستان بلال گیلانی نے بتایا کہ پاکستان میں تقریباً چار ملین لوگ کاروبار سے منسلک ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیلپ کی جانب سے چاروں صوبوں سے چار سو لوگوں کو منتخب کرکے ان سے رشوت دینے سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی۔بلال گیلانی کے مطابق سروے میں 40 فیصد تاجروں نے جائز کام کے لیے بھی سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا جب کہ 60 فیصد تاجروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کیا۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More