این اے 75 ڈسکہ انتخاب، الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

این اے 75 ڈسکہ کے انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ، حکومت متحرک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں وزیر اعظم اور پارٹی ترجمانوں کو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران ڈسکہ کے انتخابی نتائج کے بارے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے قانونی اور آئینی پہلووں پر مشاورت بھی کی گئی ہے۔

ترجمانوں کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے متعلق  مشاورت مکمل کرلی گئی اور فیصلہ کیاگیا ہے کہ علی اسجد ملہی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

خیال رہے کہ علی اسجد ملہی ڈسکہ این اے 75 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں، فیصلے کو چلینج کرنے کے حوالے سے مزید مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈسکہ انتخاب میں الیکشن کمیشن نے 18 مارچ کو دوبارہ انتخاب کا کہا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More