میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔اعظم خان سواتی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے وفاقی وزیر نجکاری میاں احمد سومرو اور وزیر اعظم کے مشیر عشرت حسین نے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ودیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔دونوں رہنماؤں نے وفاقی وزیر ریلوے کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خوا ہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنے اہم منصب کی ذمہ داری مجھ دی۔ملاقات کے دوران ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔وزیر ریلوے نے مز ید کہا کہ ہم ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنا ئیں گے۔موجودہ انفرا سٹر یکچرکو مزدورں کی مدد سے ریل کو چلائیں گے، ریلوے میں سیفٹی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں۔ریلوے کو بزنس ماڈل پر لا رہے ہیں۔ ریلو ے میں ترقی کی بہت صلاحیت ہے، ہم ریلوے کو بز نس ماڈل کے تحت چلائیں گے۔وفاقی وزیرریلوے نے مزید کہا کہ میر امشن ہے کہ میں پاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بناؤں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More