شریف خاندان کا جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے نرخوں میں ہر آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ غریب اورکم آمدن افراد بجلی کےبلوں کی وجہ سے شدیدمشکلا ت کا شکار ہیںلیکن اب تو ملک کے اشرافیہ بھی بجلی کی موجودہ قیمت ادا کرنے کے متحمل نہیں ہوپارہے۔ بجلی کے بلوں سے تنگ شریف خاندان نے جاتی امرا کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شریف فیملی نےسستی بجلی کے حصول کے لیے سولر سسٹم کے لیے لیسکو کو درخواست دے دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شریف فیملی نے جاتی امراء کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ شریف خاندان کی جانب سے سولر سسٹم سے سستی بجلی بنانے کے لیے لیسکو کو درخواست دی گئی جس پر نیپرا نے پانچ سو کلو واٹ بجلی کی پیداوار کرنے کا لائسنس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے سولر سسٹم پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین میٹرز کی تنصیب کی جائے گی، میٹرز کی تنصیب پر شریف خاندان اضافی بجلی لیسکو کو فروخت کر سکے گا۔خیال رہے کہ بجلی کی قیمت میں آئے روز ہونے والے اضافے سے عوام میں بھی تشویش پائی جاتی ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More