چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ انگلیاں ‏اٹھانےوالوں کو حکومت اچھےسےجواب دےرہی ہے جہاں جواب کی ضرورت ہوتی ہےوہاں جواب ‏دیتےہیں، الزامات کاکوئی وجود ہی نہیں توان کاجواب دینےکافائدہ نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈی جی ایم اوہاٹ لائن ایک پرانا میکنزم ہے جس کےتحت ‏جیسے بھی حالات ہوںرابطہ جاری رہتا ہے کوئی بھی ایمرجنسی ہوجائےاس کےعلاوہ بھی رابطہ ‏ہوتا ہے، ہاٹ لائن رابطہ جاری رہتاہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام اورمیڈیاسمجھتےہیں اوراپنےاداروں سےمحبت کرتے ہیں، ‏چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More