جامشورو: کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

جامشورو(روزنامہ اوصاف)جامشورو میں سندھ یونیورسٹی ایمپلائز کالونی میں کتے کے کاٹنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی جامشورو محمد انور کھیراں نے بتایا کہ گھر کے باہر کھڑی 2 سالہ بچی پر آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا، جس سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔زخمی بچی کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق واقعے کی مکمل تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ دوسری جانب ہائی کورٹ نے کتے کے کاٹنے کے واقعے کی صورت میں بلدیاتی افسر اور علاقے کے منتخب عوامی نمائندے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیئے تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More