گلیڈی ایٹرز کو PSL6 میں آئیڈیل آغاز نہیں ملا، بین کٹنگ

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں آئیڈیل آغاز تو نہیں ملا ہے لیکن ابھی ٹورنامنٹ میں بہت میچز باقی ہیں، بہت کچھ تبدیل ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے 34 سالہ آل راؤنڈر نے کہا کہ پی ایس ایل میں اب تک جو ٹیم بعد میں بیٹنگ کر رہی ہے اس کی جیت ہو رہی ہے ایسے میں ٹاس کا کردار کافی اہم ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری ہے بیٹنگ میں اچھا اسکور کریں اور بولنگ میں بھرپور انداز میں دفاع کریں، ہمیں بیٹنگ اور بولنگ دونوں کو ہی بہتر کرنا ہوگا۔بین کٹنگ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اور آئی پی ایل دو ٹاپ لیگز ہیں، پی ایس ایل میں ہر ٹیم کے پاس ایسے بولرز ہیں جو 130 یا 140 کی رفتار سے بولنگ کراتے ہیں۔آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹسمین اعظم خان کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اعظم کا مستقبل تابناک ہے، وہ الٹے سیدھے شاٹس کھیلنے کی بجائے اچھی ہارڈ ہٹنگ کرتا ہے۔بین کیٹنگ نے کہا کہ یہ ان کا تیسرا دورۂ پاکستان ہے اور کسی بھی موقع پر انہیں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More