پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا سے جواب طلب،کیاہونیوالا ہے؟ شہریوں کیلئے ناقابل یقین خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 26, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔جمعہ 26 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت کب جواب دے گی؟کیوں قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق عدالت میں جواب جمع کروایا جس میں کہا کہ قیمت کا تعین اوگرا کرتی ہے۔ایڈوکیٹ عرفان عزیز نے عدالت کو بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے اوگرا سے جواب طلب کرتے ہوئے یکم اپریل کو قیمتوں کے تعین کا طریقہ بھی بتانے کا حکم دے دیا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More