شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی کی مانگ میں اضافہ

ہم نیوز  |  Feb 28, 2021

شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ایسی الیکٹرک گاڑی جس کی پہلی کھیپ 24 گھنٹوں کے اندر اندر فروخت ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ایپٹرا موٹرز کا کہنا ہے کہ تین پہیوں پر چلنے والی گاڑی ایک سو دس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلی شمسی توانائی پر چلنے والی گاڑی کی قیمت چالیس لاکھ ہے۔

کمپنی ایپٹرا موٹرز کا کہنا ہے کہ 330 کاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر فروخت کیا گیا جب کہ سات ہزار سے زائد آرڈرز بھی بک کیے جاچکے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق شمسی توانائی پر چلنے والی گاڑی الیکٹرک کار کے مقابلے میں چار گنا اور ایک پک اپ ٹرک سے 13 گنا زیادہ موثر ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More