آمدن سےزائد اثاثہ کيس:خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سماء نیوز  |  Mar 02, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

لاہورکی احتساب عدالت نےآمدن سےزائد اثاثے کيس ميں خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی۔

منگل کوجیل حکام نے خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا۔عدالتی استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد عدالت میں داخل کردیاجائےگا۔

عدالت نےخواجہ آصف کیخلاف جلد ریفرنس داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےسماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔دوسری جانب خواجہ آصف کی پيشی کےموقع پرپوليس اورن ليگی کارکنوں ميں جھگڑا ہوگيا۔ليگی کارکنوں نے پوليس پر ايک کارکن کو پيٹنے کا الزام لگاياجبکہ پوليس کا کہنا تھا کہ کارکن خواجہ آصف کی گاڑی کے آگے کھڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More