عبدالرحمٰن غازی کی پاکستانی اداکار کیساتھ’’ دل دل پاکستان گانے‘‘ کی ویڈیووائرل

روزنامہ اوصاف  |  Mar 02, 2021

انقرہ (ویب ڈیسک )ترک اداکار جلال آل کی پاکستانی اداکار عمران عباس کے ہمراہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد دونوں ممالک کے فنکاروں میں قربت دیکھنے میں آئی ہے جہاں ڈرامے میں مختلف کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں نے پاکستان کا دورہ کیا وہیں پاکستان کے نامور فنکاروں نے بھی ترکی کا دورہ کیا۔گزشتہ سال پاکستان کے کامیاب ترین ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم‘ ہو میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے پچھلے ماہ ترکی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اداکارہ ریما خان سمیت دیگر اداکار موجود تھے۔ اس موقع پر ریما نے ترک اداکار جلال آل کے ہمراہ پاکستانی گیت بھی گنگنایا۔پاکستانی اداکار عمران عباس نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔ کیپشن میں اداکار نے لکھا ’’اللہ پاکستان اور ترکی کا بھائی چارہ اسی طرح قائم ودائم رکھے‘‘۔ویڈیو میں عمران عباس اور ارطغرل غازی میں کمانڈرعبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل گاڑی میں ایک ساتھ سفر کررہے ہیں اس موقع پر دونوں نے ملکر ’دل دل پاکستان‘ گایا۔    View this post on Instagram           A post shared by 𝑰𝒎𝒓𝒂𝒏 𝑨𝒃𝒃𝒂𝒔 (@imranabbas.official)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More