وزیر اعظم کی بوکھلاہٹ واضح ہے، شاہد خاقان عباسی

بول نیوز  |  Mar 02, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دو دن سے بیٹھے ہوئے ہیں ان کی بوکھلاہٹ واضح ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ارکان کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حکومتی ارکان نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر اپنی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ہوائیں کبھی ٹھنڈی اور کبھی گرم ہوتی ہیں لیکن ہمیں اپنے ارکان پر اعتماد ہے ان پر کوئی دباو یا لالچ دینے کی ضرورت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ یقین ہے ایک سو فیصد ووٹ پڑیں گے،ہمیں پوری امید ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور فرزانہ کوثر کامیاب ہونگے اور اب بھی کوئی اسٹنٹ استمعال ہوا تو معانلہ میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More