ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Mar 06, 2021

اسلام آباد(ویب ڈ یسک )ایک ہفتے میں مرغی کا گوشت 13روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا، چینی پر 2 روپے 64 پیسے بڑھ گئے، فی کلو اوسط قیمت 96 روپے اڑسٹھ پیسے ہوگئی۔ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ماش کی دال پر 3 روپے 64 پیسے کا اضافہ ہوگیا جبکہ مسورکی دال ایک روپیہ 37 پیسے مہنگی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 8 روپے سستا ہوگیا، کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10روپے لیٹر اضافہ ہوگیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More