ٹوئٹر نے ’انڈو ٹویٹ‘ فیچر پرکام شروع کردیا

سماء نیوز  |  Mar 06, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کیلیے نئے فیچر ’انڈو ٹویٹ‘ پر کام شروع کردیا۔

انڈو فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنا ٹویٹ پوسٹ ہونے سے قبل روک کر اس میں ترمیم کرلے مگر اس کے لیے چند سیکنڈز کا وقت دیا جائے گا۔

ٹویٹ کرنے کے بعد صارف کے سامنے ایک بٹن ظاہر ہوگا جس پر کلک کرنے کے بعد پوسٹنگ رک جائے گی اور صارف اپنے ویٹ کو تبدیل کرسکے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت اگر صارف ٹویٹر پر کوئی ٹویٹ کرتا ہے کہ ’ٹویٹ بٹن‘ پر کلک کرنے کے بعد اُسے مہلت نہیں ملتی، غلطی کی صورت میں اُسے ڈیلیٹ کرنے کے بعد دوبارہ ٹویٹ کرنا پڑتا ہے۔

کرونا ویکسین: ٹوئٹر کا گمراہ کن ٹویٹس ہٹانے کا فیصلہ

دوسری جانب ٹویٹر کے ترجمان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی یہ فیچر تیاری اور  آزمائشی مراحل میں ہے، جیسے ہی کام مکمل ہوجائے گا، یہ سہولت تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔

ٹوئٹر نے ایڈٹ کا نیا فیچر شامل کرنے کے حوالے سے ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More