آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا کہ افغانستان میں مفاہمت کے لئے امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور افغانستان میں مفاہمت کے جاری عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آنے والے معززین نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کو بے حد سراہا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More