لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے چیئر مین سنییٹ الیکشن کے لیے نامزد کردہ امیدوار سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا ممنون ہوں اور یہ کامیابی ان کے نام کرتا ہوں۔ الیکشن سے پہلے آپ کی کمال حکمت عملی نے حکمرانوں دوڑیں لگوا دی تھیں۔ آپ کی اس کامیابی سے اقتدار کے ایوانوں می لرزہ طاری ہے۔ حکمرانوں کو یہ شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ کہ تمام ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی جیت دراصل جمہوریت کی فتح ہے۔ سینیٹ الیکشن جیتنے کے لئے عمران خان نے اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپوں تک کے فنڈز سے نوازا۔یوسف رضا گیلانی کا مزیدبولے کہ میں 242 ووٹوں سے وزیراعظم بنا، عمران خان 4 ووٹوں سے وزیراعظم بنے، لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے، میں ایک سیاسی کارکن ہوں، میں لڑوں گا اور آخر تک لڑوں گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More