گھی 30روپے کلو مہنگا کیے جانے کا امکان

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

اسلام آباد(ویب ڈیسک )کابینہ کے اجلاس کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے فی کلو مہنگا کرنے کی حتمی منظوری لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی مہنگا کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 30 روپے فی کلو مہنگا کرنے کی منظوری دے چکی ہے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد گھی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔حکام یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پرگھی کی قیمت 170 روپے کلومقرر ہے جبکہ کابینہ کی منظوری کے بعد گھی کی فی کلو قیمت 200 روپے فی کلو ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 فروری کو کیے جانے والے فیصلے کابینہ توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More