ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ کی اہم سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورس بھی اب یوم پاکستان پریڈ میں پیشہ ورانہ جوہر دکھائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل طفر اللہ بھی پریڈ میں شریک ہوں گے، جب کہ اے ایس ایف کے 200 سے زائد جوان و افسران پریڈ کی ریہرسل میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کر دیا ہے، پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام دیا گیا ہے اور پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے، پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More