ٹک ٹاک پر عدالت نے پابندی لگادی

سماء نیوز  |  Mar 11, 2021

فوٹو: ٹوئٹر

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نےغیراخلاقی مواد روکنے تک ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔

پشاورہائیکورٹ میں جمعرات کوٹک ٹاک کےخلاف دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔ڈی جی پی ٹی اے،ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار وکیل نازش مظفر اور سارہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس قیصر رشید خان کے ریمارکس تھے کہ ٹک ٹاک پرجوویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں یہ ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔ ان کے مزید ریمارکس تھے کہ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے لہِذا اسے فوری طورپر بند کیا جائے۔

چیف جسٹس قیصررشید خان نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپلیکیشن بند کرنے سے ان کوکیا نقصان ہوگا۔ڈی جی پی ٹی اے نے بتایا کہ ایپلیکشن کی بندش سے پی ٹی اے کا نقصان ہوگا۔ٹک ٹاک کےعہدہ داروں کو درخواست دی ہے لیکن ابھی مثبت جواب نہیں آیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے مزید ریمارکس دئیے کہ جب تک ٹک ٹاک کےعہدہ دار آپ کی درخواست پرعمل نہیں کرتےاورغیراخلاقی مواد روکنے کے لئے آپ کے ساتھ تعاون  نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے۔ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ نوجوان متاثرہورہےہیں اوراس کےبارے میں جو رپورٹ مل رہی ہے وہ افسوسناک ہے۔چیف جسٹس قیصر رشید خان نے مزید استفسار کیا کہ ٹک ٹاک کا کنٹرول کرنےوالا آفس کہاں ہے۔ڈی جی پی ٹی اے نے بتایا کہ یہ ہیڈ آفس سنگاپور میں ہےاورپاکستان میں اس کا آفس نہیں اور اس کو دبئی سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More