مہنگی ترین لیمبرگونی اور بگاٹی کی قیمت صرف ایک سکہ

ہم نیوز  |  Apr 01, 2021

اب دنیا کی مہنگی ترین لیمبرگونی اور بگاٹی کاریں صرف ایک سکہ کی قیمت میں حاصل کی جا سکیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرتے ہوئے ڈالر کے خطرے کے پیش نظر کریکن ایکسچینج کے سی ای او جیسی پاول کا خیال ہے کہ لیمبرگونی اور بگاٹی بٹ کوائن کی مستقبل کی قیمت کا ایک بہتر بیرومیٹر ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے لیمبوگونی کی رواں سال کے اختتام پر قیمت ایک بٹ کوائن اور 2023 کے آخر تک بگاٹی کی قیمت ایک بٹ کوائن ہو جائے گی۔

جیسی پاؤل نے کہا کہ ڈالر کے ساتھ بٹ کوائن کو ناپنا مناسب نہیں ہے۔ بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قیمت ڈالر کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام تک ایک بٹ کوائن سے نئی ہونڈا سوکس خریدی جا سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے مطابق رواں ماہ امریکہ میں کمپنی کی گاڑیاں کرپٹو کرنسی سے خریدی جانا ممکن ہو گا اور رواں سال کے اختتام پر دیگر ممالک کے لوگ بھی بٹ کوائن کے ذریعے ٹیسلا کی کار خرید سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بٹ کواءن کی قیمت 60 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More