نانی میرا ہاتھ روزانہ پڑھتی ہیں اور ایک ہی بات کہتی ہیں۔۔۔!!! سپر اسٹار ماہرہ خان نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

روزنامہ اوصاف  |  Apr 03, 2021

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی نانی ان کا ہاتھ تقریباًروزانہ پڑھتی ہیں اور ہر بار ایک ہی بات کہتی ہیں۔انسٹاگرام پر ماہرہ خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنی نانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ درج کی گئی۔تصویر میں ماہرہ خان کی نانی کو ان کا ہاتھ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ماہرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بزرگ رحمت ہوتے ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایاکہ میری نانی میرا ہاتھ تقریباً روزانہ پڑھتی ہیں اور ایک ہی بات روزانہ کہتی ہیں کہ’ دل تو اچھا ہے ‘اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ان کی نانی اس بات سے باہر نہیں آسکتیں۔ماہرہ خان کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے اب تک لاکھوں بار پسند کیا جاچکا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More