بال گرنے سے روکنے کا ایک اور طریقہ علاج دریافت

روزنامہ اوصاف  |  Apr 04, 2021

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ذہنی تناؤ بال گرنے کی بڑی وجہ ہیں لیکن اب پریشانی کی کوئی بات نہیں سائنسدانوں نے بال گرنے کا علاج ڈھونڈ لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ہارورڈ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں ہوا ہے، جو انہوں نے بال گرنے سے متعلق چوہوں پر کی گئی تحقیق کے بعد کیا۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذہنی تناؤ کے باعث کورٹیکوسٹیرون نامی ہارمون ریلیز ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما کےلیے ضروری پروٹین جی اے ایس 6 کو سکڑدیتا ہے، ایسا ہی عمل انسانوں میں ہوتا ہے جس کے باعث بال گرتے ہیں۔تحقیق کاروں نے بتایا کہ اگر ان چوہوں میں جن کے بال گرے، جی اے ایس 6 پروٹین داخل کیا جاسکے تو بال دوبارہ اگ سکتے ہیں اور کامیابی کے بعد یہ طریقہ انسانوں پر آزمایا جاسکتا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More