ایسا ٹول جو بتائے کہ آپ کا فیس بک ڈیٹا لیک ہوا یا نہیں؟

ہم نیوز  |  Apr 06, 2021

معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے صارفین اب معلوم کر سکتے ہیں کہ ان کا فون نمبر اور ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہوا ہے یا نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی کے مطابق حال ہی میں  فیس بک کے 50 کروڑ سے زیادہ صارفین کی معلومات ہیک ہوئی ہیں جن میں ان کے  فون نمبرز، نام، گھروں کے پتے، ای میل ایڈریس اور دیگر ذاتی معلومات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صارفین یہ جاننے کے لیے  آن لائن ٹول استعمال کرسکتے ہیں تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ ان کا نمبر یا ڈیٹا لیک ہوا ہے یا نہیں۔

فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک

دوسری جانب  فیس بک نے اس ضمن میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پرانا ڈیٹا ہے جس کی رپورٹ پہلے 2019 میں دی گئی تھی۔ ہم نے اگست 2019 میں اس مسئلے کو ڈھونڈ کر ٹھیک کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ فیس بک کئی سالوں سے ڈیٹا سکیورٹی کے حوالے سے مسائل سے دوچار ہے۔

2018 میں اس سوشل میڈیا کمپنی نے ایک ایسے فیچر کو غیر فعال کردیا تھا جس کے ذریعے صارفین کو فون نمبرز سے تلاش کیا جا سکتا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More