فیصلہ کن ون ڈے: پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

بول نیوز  |  Apr 07, 2021

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنچورین کے میدان میں کھیلے جا رہے اس میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

South Africa win the toss and elect to field!#SAvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/tUc29PYSCk

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 7, 2021

تیسرے ون ڈے کےلیے قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد کی 15 ماہ بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں محمد نواز، حسن علی اور عثمان قادر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ آصف علی، شاداب خان، دانش عزیز اور محمد حسنین کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے اور سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ جاری ہے۔

Playing XI for the third #SAvPAK ODI!#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/7facIYmxBk

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 7, 2021

جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More