نور بخاری نے رمضان ٹرانسمیشن کی آفر کیوں ٹھکرائی؟بالآخر اصل وجہ منظر عام پرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 07, 2021

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کرنے سے معذرت کرلی ہے۔سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے بات چیت کرنے کیلئے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔مداحوں نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ رمضان ٹرانسمیشن کریں گی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہیں وہ رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی ۔اداکارہ نے کہا کہ 2 مختلف چینلز نے انہیںرمضان ٹرانسمیشن کی پیشکش کی لیکن میں نے ٹھکرادی۔پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں وہ اپنے رب کو منانے کا ارادہ رکھتی ہیں اسی لیے رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ نور بخاری  سرکاری ٹیلی ویژن پر رمضان سے قبل ’آمدِ رمضان‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ساتھ 3 برس بعد ٹی وی پر باضابطہ واپسی کررہی ہیں۔خیال رہے کہ نور بخاری نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادیخلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More