پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے ڈالی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 07, 2021

سنچورین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-1سے جیت لی۔ سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو 28رنز سے شکست دے ڈالی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 320رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے مسلسل دوسری سنچری سکورکرتے ہوئے 103رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 94رنز کی اننگز کھیلی۔ امام الحق نےبھی 57رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بائولر کشپ مہاراج نے تین وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 292رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ملان، ویرن اور فیلوکوایو نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین اہم وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔شاہین شاہ آفریدی نے بھی تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ حارث رئوف نے بھی دو بلے باز پویلین بھیجے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More