پاکستانی کھلاڑی کودوسرے ملک  کیلئے کرکٹ کھیلنےکی اجازت مل گئی

روزنامہ اوصاف  |  Apr 07, 2021

کراچی(ویب ڈیسک) ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان نین عابدی پاکستان کے بعد ایک اور ملک کی نمائندگی کرینگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر نین عابدی اب یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرینگی، نین عابدی واحد کرکٹرہیں جو پاکستان کے بعد امریکا کیلئے کھیلیں گی۔پاکستان ویمن ٹیم کی سابق نائب کپتان گرین شرٹس کیلئے87ون ڈے،68ٹی 20میچزکھیل چکی ہیں۔یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے سے متعلق نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اےکرکٹ آفیشلز نے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت طلب کی، پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت مل چکی ہے، خوش ہوں کہ پاکستان کے بعد یو ایس اے کیلئےکھیلوں گی۔کرکٹر نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ 15 اپریل کو ڈیلاس میں لگے گا جہاں آئی سی سی ویمنز کوالیفائرز کی تیاری کرینگے، نین عابدی اس وقت کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے کوچ کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More