پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پرآگیا

روزنامہ اوصاف  |  Apr 07, 2021

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں شکست دینےکےبعد پاکستان کرکٹ کےلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ ٹیم پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔پاکستان نے سپر لیگ میں6 میں سے 4 میچز جیت کر 40 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم کے بھی 40 پوائنٹس ہیں لیکن  بہتر نیٹ رن ریٹکی بنیاد پر وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی سپر لیگ میں 40 پوائنٹس حاصل کئے ہیں مگر نیٹ رن ریٹ پر وہ پاکستان سے پیچھے ہے۔ ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف جولائی میں ہوگی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More