این اے75 ڈسکہ: الیکشن کمیشن کا فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کااعلان

سماء نیوز  |  Apr 08, 2021

فائل فوٹو

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے دوران لاپتہ ہونے والے پریزائیڈنگ افسران کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کر دیا۔

صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا جوکہ 15 مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کریں گے۔

انکوائری کمیشن پریذائیڈنگ افسران اور سیکیورٹی عملے کی جانب سے ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کرے گا۔ انکوائری افسر لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کے بیانات ریکارڈ کرے گا جبکہ سائنسی طور پر پتہ چلایا جائے گا کہ پریذائیڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے۔

کمیشن صوبائی اور وفاقی اداروں سے مدد لینے کا اختیار بھی رکھتا ہے۔

تحقیقات میں ٹرانسپورٹیشن اور سیکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران، رزلٹ ٹمپرنگ اور پولنگ کے عملے کو لاپتہ کرنے میں مدد دینے والوں کا تعین بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد 20 پریذائیڈنگ افسران رات بھر غائب رہے تھے۔ الیکشن کمیشن نے حقائق سامنے لانے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم دے رکھا ہے۔ 25 مارچ کوسپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ ميں 10 اپریل کو پولنگ روکنے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس عمرعطاء بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ الیکشن کمیشن کا دوبارہ انتخاب کا فیصلہ برقرار ہے اور فی الحال 10 اپریل کوپولنگ  ملتوی کررہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے الیکشن کو بدنظمی کی بنا پر کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں 10 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا اور حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More