وسیم اکرم شنیرا کے لیے باعثِ فخر، مگر کیوں؟

ہم نیوز  |  Apr 08, 2021

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے لیے باعث فخر بن گئے۔

شنیرا اکرم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کرکے بہت فخر محسوس کر رہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ نے پوسٹ میں وسیم اکرم کی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی تاریخی دیوار پر لگی تصویر بھی شیئر کی۔ تصویر میں وسیم اکرم اپنے رویتی اسٹائل میں بالنگ کروا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے شوہر کی تصویر دیکھ کر بہت حیرت اور خوشی محسوس ہوئی۔

شنیرا نے تحریر کیا کہ ایم سی جی ایک ایسا تاریخی گراؤنڈ ہے جس میں دنیا کے مشہور ترین ایونٹس کا انعقاد کیا گیا اور اگر کوریڈورز بول سکتے تو وہ بتاتے کہ کتنے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے یہاں کیا کیا کارنامے سرانجام دیے ہیں۔

انہوں نے مداحوں سے بھی پوچھا کہ کیا آپ اس دیوار پر وسیم اکرم کی تصویر کو ڈھونڈ سکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: 

خیال رہے کہ وسیم اکرم اور آسٹریلوی سوشل ورکر شنیرا تھامسن سے  2013 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔ شنیرا نے شادی سے قبل اسلام قبول کر لیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More