چیئرمین سینیٹ کاانتخاب: یوسف رضا گیلانی کی ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

روزنامہ اوصاف  |  Apr 08, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپیل یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی۔ متن میں شامل ہے کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے دوران سماعت حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔متن میں شامل ہے کہ آئین پاکستان غیر قانونیت کے حوالے سے واضع ہے۔ غیر قانونی عمل کی تشریح عدالتیں کر سکتی ہیں۔ عدالت کا کام ہے کہ غیر قانونیت پر نعم البدل فراہم کرے، ایسے مقدمات میں عدالت نے ووٹرکی نیت کو پرکھنا ہوتا ہے۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل منظور اور سنگل بینچ کا فیصلہ مسترد کیا جائے۔ خیال رہے کہ 24مارچ کو یوسف رضا گیلانی کی درخواست ہائی کورٹ سے خارج کی گئی تھی۔یوسف رضاگیلانی نے پریذائیڈنگ افسرکی جانب سے7ووٹ مسترد کیے جانے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More