سپریم کورٹ رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت جاری

سماء نیوز  |  Apr 08, 2021

فائل فوٹو

چيف جسٹس گلزار احمد آج سپريم کورٹ کراچی رجسٹری ميں اہم کيسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

کراچی رجسٹری میں تجاوزات اور سرکلر ریلوے سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ ، چیف سیکریٹری اور ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس جاری کيے گئے۔

دوسری جانب چائنہ کٹنگ، رفاعی پلاٹوں پر قبضہ، تجاوزات آپریشن کیس بھی سماعت کیلئے مقرر ہے۔ 3 رکنی بینچ کثیرالمنزلہ عمارتوں، ہل پارک تجاوزات کیسز کی بھی سماعت کر رہا ہے۔

قبل ازیں چیف جسٹس کی آمد پر گجر نالے کے متاثرین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد اپنے کیسز میں اضاف کی طلب کیلئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر جمع ہوئی۔

کراچی رجسٹری کے باہر ٹیچرز بھی بڑی تعداد میں احتجاج میں موجود رہے۔ احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سےٹیچر کو دھکا دیا گیا ، جس پر وہ غصے میں آگئے۔ معاملے کی نزاکت دیکھتے ہوئے سینیر پولیس افسر نے مذکورہ ٹیچر کے پاس جا کر بات کی اور معاملہ رفع دفع کرایا۔

واضح رہے کہ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج کرنے والے یہ کنٹریکٹ ٹیچرز ہیں، جنہیں گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

اہم مقدمات کی سماعت اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر عدالت کے باہر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اہل کاروں کو کراچی رجسٹری کے اطراف میں بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More